نئی دہلی ،7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گلین میکسویل بھلے ہی ایک اننگز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کے ریکارڈ سے چوک گئے لیکن آسٹریلیا نے کل سری لنکا کے خلاف پللیکل میں تین وکٹ پر 263رنز بنا کر تیسری بار ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کے ریکارڈ کو اپنے نام کیا۔ٹی 20بین الاقوامی کرکٹ کے 2005میں شروع ہونے کے بعد سے یہ صرف چوتھا موقع ہے جب سب سے زیادہ سکور کا ریکارڈ ٹوٹا۔دلچسپ اعداد و شمار یہ ہے کہ اب تک صرف دو ٹیموں آسٹریلیا اور سری لنکا کے نام پر ہی سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ درج رہا ہے۔پہلا ٹی 20میچ 17فروری 2005کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا تھا۔اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 214رنز بنا دئے۔اس طرح ابتدائی ٹی 20میچ میں ہی ایک ٹیم نے 200رنز کا ہندسہ پار کر دیا۔اس میچ میں آسٹریلیا کے اس وقت کے کپتان رکی پونٹنگ نے ناٹ آؤٹ 98رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا نے دو سال بعد نو جنوری 2007کو سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنا کر اپنے گزشتہ ریکارڈ کو بہتر کیا۔اتفاق سے اسی سال ستمبر میں کھیلی گئی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20چمپئن شپ میں کرس گیل جنوبی افریقہ کے خلاف 117رنز بنا کر ٹی 20بین الاقوامی میں سنچری جڑنے والے پہلے بلے باز بھی بنے تھے۔آسٹریلیا کے نام ایک اننگز میں سب سے زیادہ ا سکور کا ریکارڈ بھی زیادہ تک نہیں رہ پایا۔جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی اس پہلی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20چمپئن شپ کے دوران ہی سری لنکا نے 14ستمبر 2007کو کینیا کے خلاف جوہانسبرگ میں چھ وکٹ پر 260رنز ٹھوک دئے۔اس کے بعد اگلے نو ماہ تک کوئی بھی ٹیم 250رنز کے جادو کے اعداد و شمار کو نہیں چھو پائی لیکن آسٹریلیا نے کل نہ صرف 250رنز کااعدادوشمار پار کیا بلکہ سری لنکا کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
جنوبی افریقہ نے اگرچہ اب تک ٹی 20بین الاقوامی میں سب سے زیادہ دس بار 200یا اس سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے۔اس کے بعد آسٹریلیا(نو بار)، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز(6-6)، ہندوستان اور سری لنکا(5-5)، نیوزی لینڈ(چار)، پاکستان اور افغانستان(2-2)اور زمبابوے اور آئر لینڈ(1-1)کا نمبر آتا ہے۔میکسویل کے پاس کل ہم وطن آرون فنچ 156رنز کی بہترین انفرادی اننگز کے ریکارڈ کو توڑنے کا موقع تھا لیکن آخر میں وہ 145رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔فنچ نے 2013میں ساتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف یہ اننگز کھیلی تھی۔انہوں نے اس وقت نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم 123رنز کے ریکارڈ کو توڑا تھا جنہوں نے 2012میں بنگلہ دیش کے خلاف پللیکل میں یہ اسکور بنایا تھا۔میک کولم سے پہلے گیل اور جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی(ناٹ آؤٹ 117بمقابلہ نیوزی لینڈ)، ہیملٹن، 19فروری (2012)کے نام پرمشترکہ طور پرسب سے زیادہ ذاتی اننگز کا ریکارڈ درج تھا۔